آندھراپردیش کے وزیر آبپاشی ڈی اوما مہیشور راؤ نے ریاست کی ترقی میں رکاوٹ
پیدا کرنے کا وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی پر الزام
لگایا ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم حکومت کی جانب سے
شروع
کردہ ترقیاتی کاموں کے خلاف عدالتوں میں معاملات دائر کرنے کیلئے جگن کروڑ
ہا روپئے خرچ کررہے ہیں ۔انہو ں نے پولاورم پروجیکٹ کے خلاف دوسرے کے نام سے نیشنل گرین ٹریبونل میں معاملہ درج کروانے کیلئے جگن کو مورد الزام ٹھہرایا ۔